دبئی ...انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بلے بازوں میں ا سٹیون ا سمتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ کین ولیمسن پروٹیز کے خلاف آخری ٹیسٹ میں شاندار سنچری بنانے کے بعد 3 درجے ترقی پا کر دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔پوجارا کی 2، ویراٹ کوہلی، اظہرعلی اور یونس خان کی ایک، ایک درجے تنزلی ہوئی، لوکیش راہول 12 درجے چھلانگ لگا کر 11ویں نمبر پر پہنچ گئے ۔ بولرزمیں جڈیجہ سرفہرست ہیں۔ آل راونڈرز میں شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ ڈیوڈ وارنر اور ہاشم آملہ ایک، ایک درجہ گر کر نویں اور دسویں نمبر پر آ گئے۔ ہندوستانی بلے باز لوکیش راہول 12 درجے چھلانگ لگا کر 23ویں سے 11ویں نمبر پر آ گئے۔ بولرز میں جڈیجہ سرفہرست، ایشون دوسرے، ہیرتھ تیسرے، ہیزل ووڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں۔ کاگیسوربادا ایک درجہ بہتری کے ساتھ ٹاپ رینک جنوبی افریقی بولر بن گئے۔