Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صنعتی شعبے میں سعودائزیشن کا تناسب 48 فیصد سے زیادہ

2021 کے دوران صنعتی شعبے میں 55 ہزارملازمتیں فراہم کی گئی ہیں(فوٹو سبق)
 سعودی وزیرصںعت و معدنیات بندرالخریف نے کہا ہے کہ صنعتی شعبے نے2021 کے دوران کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
وہ پیرکو بجٹ 2022 فورم کے دوران صنعت و معدنیات کے حوالے سے  تفصیلات بیان کر رہے تھے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے اور اخبار 24 کے مطابق بندرالخریف نے کہا کہ ’2021 کے دوران صنعتی شعبے میں 55 ہزارملازمتیں فراہم کی گئی ہیں‘۔ 
سعودائزیشن کا تناسب 48 فیصد سے زیادہ ہوگیا۔ 667 نئی فیکٹریاں قائم ہوئی ہیں جبکہ 960 نئی فیکٹریوں کے لائسنس جاری کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ’امپورٹ ایکسپورٹ بینک نے 1.2 ارب ریال کے لگ بھگ کریڈٹ سہولتیں فراہم کی ہیں۔ چھوٹے اور درمیانے سائزکی کمپنیوں کو فنڈز کی فراہمی پر توجہ دی گئی ۔ کل فنڈنگ کا 51 فیصد درمیانے اور چھوٹے سائز کی کمپنیوں کے حصے میں آیا۔ اس کی بدولت 50 ملکوں تک برآمدات پہنچانے میں مدد ملی۔ ان ملکوں میں امریکہ، چین اور کینیڈا کی منڈیاں شامل ہیں‘۔  
الخریف نے کہا کہ ’تیل کے ماسوا برآمدات سیکٹر نے سالِ رواں کی پہلی ششماہی کے دوران ریکارڈ نمبر حاصل کیے۔ 125 ارب ریال مالیت کا سامان برآمد کیا گیا۔ 4 ارب ریال صنعتی شعبے کے بنیادی ڈھانچے کی استعداد بڑھانے پر خرچ کیے۔ اس کا فائدہ یہ ہوا کہ صنعتی شعبے کے بنیادی ڈھانچے کو 160 ملین مربع میٹر کا رقبہ حاصل ہوا‘۔ 
سعودی وزیر صںعت نے کہا کہ ’معدنیات کا شعبہ مملکت کے عروج پذیر شعبوں میں سے ایک ہے۔ کان کنی کے سیکٹر میں سرمایہ کاری کا نیا نظام  ثمر دینے لگا ہے‘۔  
انہوں نے کہا کہ ’معدنیات کے شعبے میں 506 نئے لائسنس جاری کیے گئے۔ ان میں سے 133 کا تعلق معدنیات کی تلاش سے ہے‘۔

شیئر: