Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم عمران خان اور ملالہ یوسفزئی 2021 کی پسندیدہ شخصیات میں شامل

وزیراعظم پاکستان سب سے زیادہ پسند کیے گئے مردوں کی فہرست میں 17 ہویں نمبر پر رہے (فائل فوٹو: روئٹرز)
وزیراعظم عمران خان اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو سال 2021 کے دوران دنیا کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی شخصیات میں شامل کیا گیا ہے۔
 یہ بات آن لائن ڈیٹا مرتب کرنے والے برطانوی فرم ’یُو گوو‘ کی جانب سے بتائی گئی ہے۔
برطانوی ڈیٹا اینالیٹکس فرم، یُوگوو نے سب سے پہلے 38 ممالک اور خطوں سے نامزدگیوں کو جمع کیا اور اپنے پینلسٹس سے اس شخصیت کا نام بتانے کو کہا جسے وہ سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔
اس کے بعد نامزدگیوں کے ذریعے 20 مردوں اور خواتین کی دو علیحدہ علیحدہ فہرستیں ترتیب دی گئیں جنہیں کم سے کم چار ممالک میں سب سے زیادہ افراد نے پسند کیا تھا۔
فرم کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ ’رواں برس کی درجہ بندی میں سرمایہ کار وارن بفیٹ، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان، انڈین اداکارہ ایشوریہ رائے بچن، اور چینی اداکارہ لیو یفی اور یانگ می ٹاپ ٹوئنٹی میں شامل ہیں۔‘
وزیراعظم پاکستان سب سے زیادہ پسند کیے گئے مردوں کی فہرست میں 17 ہویں نمبر پر رہے جن میں براک اوبامہ، بل گیٹس اور شی جن پنگ سرفہرست تھے۔
ویب سائٹ کے مطابق ’پاکستان کی نوبل انعام حاصل کرنے والی ملالہ یوسف زئی اور انڈین اداکارہ پرینکا چوپڑا کی درجہ بندی میں رواں برس بہتری آئی ہے، اور وہ پانچ درجے ترقی کر کے بالترتیب نمبر 9 اور نمبر 10 پر پہنچ گئی ہیں۔‘
’یُو گوو‘نے مزید بتایا کہ خواتین کی فہرست میں تفریح ​​فراہم کرنے والی خواتین کی تعداد زیادہ تھی، جبکہ دوسری جانب مردوں کی رینکنگ میں سیاسی، کاروباری اور کھیلوں کا پس منظر رکھنے والے افراد نمایاں تھے۔‘

شیئر: