ممبئی۔۔۔۔۔ہند میں زیر علاج مصر کی نصف ٹن وزنی لڑکی کی دوران علاج کی تازہ ترین تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں وہ کافی بہتر اور ماضی کی نسبت اب دبلی دکھائی دیتی ہیں، حال ہی میں مصری وزارت خارجہ کے معاون خصوصی محمد ادریس ہند میں مصر کے سفیر حاتم تاج الدین اور قونصل جنرل احمد خلیل نے ممبئی کے ’’سیفی‘‘ اسپتال کا دورہ کیا جہاں پر نصف ٹن وزنی لڑکی ایمان عبدالعاطی زیر علاج ہیں۔ مصری عہدیداروں نے ایمان سے ملاقات کی اور اس کی خیریت دریافت کی۔