Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 افغان عوام کے لیے شاہ سلمان مرکز کی امدادی مہم

مرکز کی جانب سے65 ٹن سے زائد امدادی سامان ارسال کیا (فوٹو،ایس پی اے)
 شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے افغان عوام کے لیے سعودی عرب کے دو طیارے امدادی سامان لے کر کابل پہنچ گئے ۔ مرکز کی جانب سے 65 ٹن 746 کلو گرام امدادی سامان ارسال کیا ہے جس میں 1647 راشن تھیلے اور 192امدادی بیگ شامل ہیں۔  
 سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق شاہ سلمان  مرکز کی ٹیم نے امدادی سامان افغانستان میں ہلال احمر کے نائب سربراہ حاجی محمد الطیب کے حوالے کر دیا۔ اس موقع پر افغانستان میں سعودی قونصل مشعل الشمری بھی موجود تھے ۔  
یادرہے کہ سعودی عرب افغانستان امدادی سامان کی ترسیل کے لیے فضائی پل قائم کیے ہوئے ۔ شاہ سلمان مرکز 6 امدادی طیارے بھیج رہا ہے جن پر 197 ٹن 238 کلو گرام کھانے پینے اور اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔    

شیئر: