سعودی عرب میں کورونا کے مزید 146 کیسز کی تصدیق
مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کرگئی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب کے مختلف ریجنز میں کورونا کیسزاچانک بڑھنے لگے ۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ19کے مزید 146 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے کہا ہے کہ مجموعی مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 50 ہزار 988 ہو گئی ۔
کورونا وائرس سے پیر کے روز دو افراد کے ہلاک ہونے کے بعد اب تک ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 864 تک پہنچ چکی ہیں۔
وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 99 افراد صحتیاب ہوئے جس کے ساتھ ہی مہلک وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 40 ہزار 178 تک پہنچ گئی۔
مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا کے زیر علاج مریضوں میں سے 31 کی نازک حالت کے باعث انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے