Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویکسین کی بوسٹر ڈوز اومی کرون ویریئنٹ کے خلاف موثر ہے: موڈرنا

موڈرنا نے ابتدائی ڈیٹا کا اعلان ایک پریس ریلیز کے ذریعے کیا ہے (فوٹو اے پی)
دواساز کمپنی موڈرنا نے کہا ہے کہ اس کی ویکسین کی ایک بوسٹر ڈوز کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے خلاف موثر ہے۔
امریکی نیوز ایجنسی اے پی کے مطابق موڈرنا کا کہنا ہے کہ لیب ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ آدھی بوسٹر ڈوز نے اینٹی باڈیز کو 37 گنا بڑھایا، جبکہ پوری بوسٹر ڈوز زیادہ موثر ثابت ہوئی جس سے ایٹی باڈیز میں 83 گنا اضافہ ہوا۔
 موڈرنا نے کہا ہے کہ آدھی بوسٹر ڈوز سب کے لیے ہے جب کہ تیسری خوراک کمزور افراد کے لیے ہے۔
موڈرنا نے ابتدائی ڈیٹا کا اعلان ایک پریس ریلیز کے ذریعے کیا ہے جس کا سائنسی تجزیہ ابھی نہیں کیا گیا۔
فائزر نے بھی کہا تھا کہ اس کی ویکسین اومی کرون کے خلاف موثر ہے۔ موڈرنا اور فائزر ویکسین دنیا کے بہت سے ممالک میں لگائی جا رہی ہے۔
اینٹی باڈیز کے لیول سے اندازہ ہوتا ہے کہ کون سی ویکسین کورونا وائرس کے خلاف موثر ہے، لیکن یہ امیون سسٹم کے خلاف صرف ایک تہہ مہیا کرتی ہے۔
موڈرنا اور فائزر ایسی ویکیسن بنا رہی ہیں جو اومی کرون کے خلاف اور زیادہ موثر ہو۔

شیئر: