کورونا: بوسٹر ڈوز کےلیے اپائنٹمنٹ؟
ویکسین کی دوسری خوراک لگانے کے 3 ماہ بعد بوسٹرڈوز کےلیے اپائنٹمنٹ لی جاسکتی ہے
وزارت صحت میں متعدی امراض کے ماہر کنسلٹنٹ ڈاکٹر عبداللہ عسیری نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی دوسری خوراک پر 3 ماہ گزر جانے کے بعد تیسری خوراک بوسٹر ڈوزکے لیے اپائنٹمنٹ لی جا سکتی ہے ۔
اخبار 24 کے مطابق ڈاکٹر عسیری نے مزید کہا کہ بوسٹر ڈوز کےلیے اپائنمنٹ شروع کردی گئی ہے تاکہ فروری 2022 کے آغاز پر رش نہ ہو ۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ وزارت صحت کی جانب سےقبل ازیں جاری بیان میں کہا تھا کہ دوسری ڈوز لگانے کے 6 ماہ گزرنے کے بعد ہی 18 برس اور اس سے زیادہ عمر کے افراد تیسری ڈوز یا بوسٹر ڈوز کےلیے اپائنٹمنٹ لے سکتے ہیں ۔
وزارت صحت نے ممکنہ رش کے مسائل سے بچنے کےلیے اپائنٹمنٹ کے حوالے سے نیا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے سعودی وزارت صحت کی جانب سے مملکت کے شہریوں اور غیر ملکیوں کے لیے مفت کورونا ویکسینیشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
ویکسینیشن کےلیے وزارت صحت کی ایپ ’توکلنا‘ اور ’صحتی‘ پروقت حاصل کرنے کے لیے خصوصی سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ ویکسینیشن سینٹرمیں لوگوں کا ازدحام نہ ہو۔ ویکسین لگوانے والے اپنے مقررہ وقت ہر آئیں اور ویکسین لگوا لیں۔