پورٹ آف ا سپین... پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی2 میچوں میں فتوحات کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہے۔کالی آندھی کو تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاداب خان کی پہلے دونوں میچوں میں کارکردگی شاندار رہی۔ امید ہے کہ وہ اگلے میچوں میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹیم کو کامیابیاں دلانے میں کردار ادا کریں گے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی ٹو ئنٹی ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس کو میزبان ٹیم کے خلاف4 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔