Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابہا ایئرپورٹ پر داغا جانے والا ڈرون تباہ، ملبہ احاطے میں گرنے سے جانی نقصان نہیں ہوا

’ایئرپورٹ کے احاطے میں ڈرون کا ملبہ گرنے کے باوجود معاملات روٹین کے مطابق چل رہے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ابہا ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے حوثی ملیشیا نے بارودی ڈرون داغا ہے جسے فضا میں ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’حوثی ڈرون کو تباہ کرنے پر اس کا ملبہ ایئرپورٹ کے احاطے میں گرا ہے‘۔
’تاہم ڈرون کا ملبہ گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی ایئرپورٹ متاثر ہوا ہے‘۔
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’ابہا ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کے لیے جس جگہ سے ڈرون داغا گیا ہے اس کی اطلاع مل گئی ہے‘۔
’ہم جوابی کارروائی کرکے حوثیوں کی ڈرون داغنے کی جگہ کو بے اثر کردیں گے‘۔
دوسری طرف ابہا ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ایئرپورٹ کے احاطے میں حوثی ڈرون کا ملبہ گرنے کے باوجود معاملات روٹین کے مطابق چل رہے ہیں‘۔
’مسافروں کی نقل وحرکت متاثر نہیں ہوئی اور نہ ہی پروازوں کے جدول میں کوئی تبدیلی ہوئی ہے‘۔
 
 

شیئر: