Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں ایرانی سفیر کے انخلا کا بیان بے بنیاد ہے: اتحادی افواج

’اتحادی افواج کے انسانی موقف کے حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ کا بیان توہین آمیز ہے‘ (فوٹو: سبق)
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ صنعا میں حوثیوں کے ہاں متعین ایرانی سفیر حسن ایرلو کے انخلا سے متعلق ایرانی وزیر خارجہ کا بیان بے بنیاد ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے آج بدھ کو کہا ہے کہ ’اتحادی افواج کے انسانی موقف کے حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان کا بیان توہین آمیز ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مذکورہ ایرانی سفیر کی  صحت کی خرابی  اطلاع ملنے کے بعد 48 گھنٹے کے اندر انسانی بنیادوں پر سلطنت عمان اور عراق کی سفارش پر سفیر کو منتقلی کی سہولت فراہم کر دی گئی تھی‘۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ’اہانت پر مبنی ایرانی وزیر خارجہ کا بیان انسانی اقدار اور بنیادی اصولوں کے منافی ہے البتہ ان کی طرف سے اس طرح کا بیان تعجب خیز نہیں‘۔
بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ’اتحادی افواج کی کمان نے عراقی فضائیہ کے طیارے کو صنعا سے بصرہ جانے کے لیے طبی انخلا کی تمام سہولتیں فراہم کی تھیں‘۔

شیئر: