Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں قوانین کا احترام نہ کرنے والے دشمن سے سامنا ہے: عرب اتحاد

حوثیوں کے ٹریننگ سینٹرز اور ڈرونز کے گوداموں کو نشانہ بنایا گیا (فوٹو، ٹوئٹر)
عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ’حوثی صنعا ایئرپورٹ کو ڈرونز اور بیلسٹک میزائل حملوں کے اڈے کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔‘
سعودی نجی ٹی وی چینل ’الشرق‘ سے گفتگو کرتے ہوئےالمالکی نے کہا کہ ’یمن میں 74 ہزار ٹھکانے ایسے ہیں جنہیں ہدف نہیں بنایا گیا۔‘  
ترجمان اتحادی فورس کے ترجمان نے مزید کہا کہ ’عرب اتحاد کو بین الاقوامی انسانی قوانین کا احترام نہ کرنے والے ’جاہل‘ دشمن سے سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘
بریگیڈیئر المالکی نے کہا کہ ’حوثیوں کو حالیہ حملوں سے بھاری نقصان ہوا ہے۔ بیلسٹک میزائل اور ڈرونز کثیر تعداد میں تباہ ہوئے ہیں۔ مشکل یہ ہے کہ حوثی، سول تنصیبات اور شہریوں پر حملوں کے لیے سفارت خانوں، مسجدوں، سکولوں اور سول اداروں کو استعمال کر رہے ہیں۔‘  
المالکی نے توجہ دلائی کہ صںعا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے محدود مقامات پر حملے کا ہدف ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کے خطرات کا خاتمہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ ’حملے میں حوثیوں کے ٹریننگ سینٹرز ٹرینرز کی رہائش گاہوں اور ڈرونز کے گوداموں کو ہدف بنایا گیا۔‘

شیئر: