Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان کے کیچ ضلع میں سکیورٹی فورسز پر حملے، دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی

فرنٹئیر کور کے اہلکار معمول کے مطابق گشت کررہے تھے جب نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
بلوچستان کے ضلع کیچ میں دو حملوں میں سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے  ہیں۔
پہلا واقعہ جمعرات کو کیچ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر تربت میں ناصر آباد کے مقام پر پیش آیا۔
ناصر آباد پولیس تھانے کے اہلکار ریاض احمد نے بتایا کہ فرنٹئیر کور کے اہلکار معمول کے مطابق گشت کررہے تھے جب نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے انہیں گولیوں کا نشانہ بنایا۔
حملے میں دو اہلکار فتح اللہ اور منظور عباس ہلاک ہوگئے۔
دوسرا حملہ جمعرات کی رات کو تربت کے تھانہ سٹی کی حدود میں غلام نبی چوک پر قائم ایف سی چوکی پر کیا گیا۔
ایس ایچ او تربت شیر جان کے مطابق ایف سی چوکی پر دستی بم پھینکا گیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار عجب خان اور وزیر خان زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ایران سے متصل بلوچستان کے اس جنوب مغربی ضلع میں فورسز پر حملوں میں تیزی آئی ہے اس دوران پانچ مختلف حملوں میں سات اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔

شیئر: