Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ:711مالدارسعودی خاندان10سے زیادہ گاڑیاں رکھتے ہیں

جدہ: سعودی عرب میں ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ مملکت میں 711ایسے خاندان ہیں جن میں سے ہر ایک کے پاس 10سے زیادہ گاڑیاں ہیں۔ مالدار اور 10سے زیادہ گاڑیاں رکھنے والے زیادہ تر خاندانوں کا تعلق مشرقی ریجن سے ہے۔ عکاظ اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق صرف مشرقی ریجن میں 410سعودی خاندان ہیں جن میں سے ہر ایک خاندان کے پاس 10 سے زیادہ گاڑیاں ہیں۔ دوسرے نمبر پر ریاض ریجن ہیں جہاںایسے مالدار خاندانوں کی تعداد301ہے۔ اعداد وشمار جاری کرنے والے ادارے نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ 92فیصد سعودی خاندانوں کے پاس ایک ہی گاڑی ہے جبکہ 3سے زیادہ گاڑیاں رکھنے والے خاندانوں کی تعداد17فیصد ہے۔
 
 

شیئر: