Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بڑی مقدارمیں چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام

چرس کے پیکٹوں کو گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔ فوٹو: کوسٹ گارڈ
کوسٹ گارڈ نے کہا ہے کہ جازان ریجن میں بڑی مقدار میں چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ سمگلر کو قانون نافذ کرنےوالے ادارے نے گرفتار کر لیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق کوسٹ گارڈ کے ریجنل ترجمان کرنل مسفر القرینی کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران 57 کلو گرام چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے چرس سمگلنگ میں ملوث سعودی شہری کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ ملزم کے خلاف منشیات سمگل کرنے کا مقدمہ درج کرکے اسے پراسیکیوشن کے ادارے کے حوالے کر دیا۔
پراسیکیوشن سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ملزم کا  چالان فوجداری عدالت کو بھیجا جائے گا۔
واضح رہے ملزم نے چرس کو پیکٹوں میں رکھ کرگاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپایا تھا۔

شیئر: