Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

40 کلو چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 4 ایتھوپین گرفتار

’گرفتار شدہ افراد غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے ملک میں داخل ہوئے تھے‘ (فوٹو: سبق)
عسیر ریجن سیکیورٹی فورس نے 40 کلو چرس  سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایتھوپین سمگلروں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کی تعداد 4 ہے۔
وزارت داخلہ کے سکریٹری برائے میڈیا کرنل احمد الطویان نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ افراد غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے ملک میں داخل ہوئے تھے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد سے ابتدائی تفتیش کی گئی ہے اور انہیں محکمہ انسداد منشیات کے حوالے کیا گیا ہے‘۔
’گرفتار شدگان نے اقرار کیا ہے کہ وہ سرحد عبور کرکے منشیات سمگل کرتے رہتے تھے‘۔
 

شیئر: