شپمنٹ وصول کرنے والے سعودی کوگرفتار کرلیاگیا(فوٹو، ایس پی اے)
کوسٹ گارڈز نے ایک ٹن کے قریب چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ملزمان مملکت کے جنوبی سرحدی علاقے سے چرس سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے گوسٹ گارڈ کے ترجمان کرنل مسفر القرنی کے حوالے سے بتایا ہے کہ چرس سمگل کی جانے کی اطلاع ملنے پر کوسٹ گارڈز کی ٹیموں نے نگرانی سخت کرتے ہوئے اہلکاروں کو سمگلر کی گرفتاری کے حوالے سے جامع حکمت عملی سے آگاہ کردیا گیا۔
جنوبی سرحدی حدود کے علاقے پر متعین کوسٹ گارڈز نے حکمت عملی پر عمل کرتے ہوئے شپمنٹ کی تلاشی لی جس میں برآمد ہونے والی چرس ضبط کرلی گئی۔
شپمنٹ وصول کرنے کےلیے آنے والے سعودی کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
گرفتار ملزم کے بارے میں کوسٹ گارڈ کے ترجمان کرنل القرنی کا کہنا تھا کہ ملزم ریاض کا رہنے والا اور عادی مجرم ہے جس کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ ادارے میں پہلے سے موجود ہے۔