Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیلا حدید اور معروف ماڈلز کے سوشل میڈیا پر پیغامات

معروف ماڈلز نے مبارکباد دینے کے لیے سوشل میڈیا پر پیغام پوسٹ کئے ہیں۔ (فوٹو عرب نیوز)
معروف امریکی ماڈل بیلا حدید نے گذشتہ دنوں اپنی چھٹیاں نیویارک میں ضرورت مندوں کی خدمت میں گزاریں۔
عرب نیوز میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق 25 سالہ بیلا حدید نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر ایک فوٹو پوسٹ کی جس میں وہ ایک فوڈ بینک میں رضاکارانہ طور پر کام کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
اس سے قبل فلسطین نژاد معروف ماڈل نے نیویارک میں مختلف خیراتی مہموں میں بھی حصہ لیا جس میں انہوں نے تازہ، گرم کھانا اور کھلونوں سے بھرے بیگ ایسے  لوگوں کو عطیہ کیے جنہیں ان کی سب سے زیادہ ضرورت تھی۔
امریکی فلسطینی ڈی جے جوڑی سیمی اور ہیز خدرا کے پاس اس تہوار کے ساتھ ساتھ ایک اور خوشی منانے کا موقع بھی موجود تھا ان کی چھوٹی بہن گیگی خدرا کی 14ویں سالگرہ بھی منائی جا رہی تھی۔
انہوں نے ان دونوں تہواروں کو اکٹھا مناتے ہوئے اپنی چھوٹی بہن کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے مشترکہ انسٹاگرام اکاونٹ پر پیغامات پوسٹ کئے ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی چھوٹی بہن کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئےاس کی ایک تصویر بھی آویزاں کی ہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال بھی ہر ایک کو اپنے تمام پیاروں کے ساتھ چھٹی منانے کا موقع نہیں مل سکا۔

کورونا کی وجہ سے ہر ایک کو اپنے پیاروں کے ساتھ چھٹی منانے کا موقع نہیں مل سکا۔ (فوٹو انسٹاگرام)

دبئی میں مقیم لبنان نژاد آسٹریلوی ماڈل اور انسانیت کی خدمت کرنے والی جیسیکا کہاوتی نے بتایا ہےکہ ان کے اور ان کے بھائی جولین  دونوں کے کچھ دن قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث وہ یہ وقت اپنی والدہ کے ساتھ گزارنے سے قاصر رہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ہم کورونا ٹیسٹ مثبت ہونے کے باعث اپنے خاندان کے ساتھ خاص تہوار نہیں منا سکتے جو کہ ایک منفرد تجربہ ہے۔
انہوں نے اپنے10لاکھ انسٹاگرام فالوورز کو یقین دلایا کہ ہم ٹھیک ہیں اور ان حالات کے باوجود اچھا کام کر رہے ہیں۔
 

شیئر: