سپرماڈل بیلا حدید اپنی بیماری کا علاج کیسے کرتی ہیں؟
سپرماڈل بیلا حدید اپنی بیماری کا علاج کیسے کرتی ہیں؟
اتوار 28 فروری 2021 20:13
زندگی ہمیشہ ویسی نہیں ہوتی جیسی آپ کو نظر آ رہی ہوتی ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
فلسطین نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید نےگذشتہ جمعہ کو انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو تصویر کے ذریعے بتایا ہے کہ وہ اپنی بیماری کا علاج کس طرح کرتی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق 24 سالہ ماڈل نے انسٹراگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ اس کے بازو کی نس میں ڈرپ لگی ہوئی ہے اور وہ اپنی دائمی بیماری سے کیسے نبرد آزما ہیں۔
بیلا حدید نے اس پوسٹ کا عنوان دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ عرصے سے اپنے ساتھ چلنے والی بیماری سے دوچار رہنے کی وجہ سے نس کو تلاش کرنے میں ہمیشہ دقت رہتی ہے۔
سپرماڈل بیلا حدید کو 2012 میں ایک خاص قسم کی بیماری(لائم) کی تشخیص ہوئی تھی۔ اس بیماری کے اثرات بیلا کےچھوٹے بھائی21 سالہ انور اور ان کی والدہ 57 سالہ یولانڈا میں پائے گئے۔
بیلا حدید نے2016 میں لائم بیماری سے نمٹنے کے بارے میں پیپل میگزین میں انکشاف کیا تھا۔
اس وقت انہوں نےاپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ زندگی ہمیشہ ویسی نہیں ہوتی جیسی آپ کو نظر آ رہی ہوتی ہے۔
زندگی کے اس سفر میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا ہوتا ہے جس کا آپ اندازہ بھی نہیں کر سکتے۔