بیلا حدید نے سوشل میڈیا پر ایک طویل پیغام میں اپنے مداحوں سے کہا ہے کہ وہ عطیات کے لیے نیویارک سٹی کے فوڈ بینک کی مدد کریں۔
اس مہم کے تحت چھٹیوں کے موقع پر شہر میں بسنے والے پسماندہ افراد کے لیے کھانا فراہم کیا جا سکے۔
حدید نے اپنی پوسٹ کےآغازمیں مشہور شیف شیری کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسمان سے بھیجا گیافرشتہ جو فوڈ بینک کے لیے ہزاروں تازہ اور گرم کھانے فراہم کرتا ہے۔
نیو یارک میں مقیم 25 سالہ ماڈل بہت سی دیگر معروف شخصیات میں سے ایک ہے جو فوڈ بینک کے لیے سوشل میڈیا پر چلائی گئی فنڈنگ مہم میں حصہ لے رہی ہیں تاکہ سال کے آخر تک نیویارک کے ضرورت مندوں کو کھانے کے ایک ملین پیکٹ فراہم کرنے کے لیے رقم اکٹھی کی جا سکے۔
فنڈ جمع کرنے والی تنظیم کے بارے میں سپرماڈل کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسی تنظیم ہے جس کا میں بہت احترام کرتی ہوں اور ہمیشہ اس کی مدد کرتی رہوں گی۔
بیلا حدید نے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا ہے کہ یہ ایک دوستانہ مقابلہ ہے جس میں ضرورت مند پڑوسیوں کے لیے سب سے زیادہ کھانا مہیا کیا جائے گا۔
سپرماڈل نے مزید کہا ہے کہ آپ صرف ایک ڈالر عطیہ کرکے بھی شہر میں ضرورت مندوں کے لیے کھانے کی تقسیم میں حصہ لے سکتے ہیں۔
مشہور ماڈل فلسطینی رئیل سٹیٹ بزنس مین اور ڈچ ٹیلی ویژن سٹار یولینڈا حدید کی بیٹی بیلا حدید نے کہا ہے کہ کچن میں رضاکارانہ خدمات انجام دینا اور کم مراعات یافتہ افراد کو کھانا عطیہ کرنا ان کے لیے خوشی کا باعث ہے۔
سپر ماڈل کا کہنا ہے کہ یاد رکھیں کہ آپ ایک ڈالر کے بدلے اپنے قصبے یا شہر میں کھانا عطیہ کر کے مسکراہٹیں بکھیر سکتے ہیں اور ہمیں یہ سب خاص طور پر بہت زیادہ سردی شروع ہونے سے قبل کرنا ہے۔