Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 بری راستے سے پہلا سعودی امدادی قافلہ افغانستان پہنچ گیا

سامان میں کمبل، گرم کپڑے ، خیمے اور اشیائے خورونوش شامل ہیں(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب نے برادر ملک افغانستان کے ضرورت مندوں اور متاثرین کی مدد کے لیے بری راستے سے کھانے پینے کی اشیا، گرم ملبوسات، خیمے اوردیگر سامان  بھجوا دیا- 
360 ٹن سامان سے لدے 16 ٹرک پاکستان سے افغانستان بھجوا دیے گئے- سعودی عرب افغان بھائیوں کی مدد کے لیے ایک طرف تو فضائی پل قائم کیے ہوئے ہے تو دوسری جانب بری راستے سے بھی امدادی سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔  امدادی سامان کی پہلی کھیپ آج جمعرات کو افغانستان پہنچی گئی- 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات افغانستان کے لیے پاکستان سے ٹرکوں کے ذریعے امدادی سامان بھجوا  جا رہا ہے- 

  بری راستے سے پہلا قافلہ پاکستان کے راستے افغانستان روانہ کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)

شاہ سلمان مرکز نے پہلی کھیپ افغانستان کے ہلال احمر کے حوالے کردی-  سامان  میں آٹے کی 11 ہزار بوریاں،  5500 راشن کے تھیلے،  3593 کمبل اور 3072 گرم ملبوسات کے بیگز شامل ہیں- 
یاد رہے کہ شاہ سلمان مرکز 200 ٹرکوں کے ذریعے  30 ہزار راشن تھیلے اورگرم ملبوسات پرمشتمل 10 ہزار بیگ افغانستان بھیج رہا ہے-
امدادی سامان کا وزن 1920 ٹن ہے- سعودی عرب اب تک  6 طیاروں کے ذریعے  197 ٹن سے زیادہ امدادی سامان افغان بھائیوں کو بھیج چکا ہے- 

شیئر: