Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرقانونی بھرتیاں، راجہ پرویزکے وارنٹ گرفتاری

لاہور...احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 18 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔ احتساب عدالت نے گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کیخلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔عدالت نے سابق وزیراعظم کی جانب سے حاضری سے اسثنی کی درخواست کو مسترد کردیا ۔پرویز اشرف کو گیپکو میں 400 سے زائد غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں طلب کیا گیا تھا۔ وارنٹ گرفتاری عدالت میں پیش نہ ہونے پر جاری کئے گئے۔

 

شیئر: