محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت ملنے سے مملکت میں 2 لاکھ گھریلو ڈرائیور کم ہوگئے ہیں-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شماریات نے ڈرائیوروں کی تعداد میں کمی کے اسباب پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 2017 تک خواتین کو مملکت میں ڈرائیونگ کی اجازت نہیں تھی-
اجازت کے بعد سے ڈرائیوروں کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوئی- بعض خاندان بیرون مملکت سے ڈرائیور درآمد نہیں کررہے ہیں اب وہ اس حوالے سے خود کفیل ہوچکے ہیں-
2021 کی تیسری سہ ماہی کے دوران ڈرائیوروں کی تعداد 1.75 ملین ریکارڈ کی گئی جبکہ 2020 کی تیسری سہ ماہی کے دوران ان کی تعداد 1.94 ملین تھی-