Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم کی صحت ٹھیک ہے ،مریم نواز

  اسلام آباد/ لاہور...وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے والد کی صحت کے حوالے سے افواہوں کی وضاحت کرتے ہوئے ٹو ئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی صحت بالکل ٹھیک ہے ۔ ان کے گردے میں چھوٹی سے پتھری کی تشخیص ہوئی ہے اس کے لئے آپریشن کی ضرورت نہیں۔ہفتہ کی صبح نواز شریف کے پیٹ میں معمولی درد کے باعث اسکواڈ لئے بغیر فوری طور پر لاہور کے علاقے گلبرگ کے نجی اسپتال پہنچے ۔ ڈاکٹروں نے سی ٹی اسکین اور ضروری ٹیسٹ لئے ۔بعد ازاں ڈاکٹروں نے ٹیسٹ رپورٹ کو کلیئر قرار دیکر وزیر اعظم کو گھر جانے کی اجاز ت دی ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر شبیر چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم کے گردے میں چھوٹے سائز کی پتھری ہے جسے لیتھوٹروپسی کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے ۔آپریشن بھی کرایا جا سکتا ہے۔ پریشانی کی کوئی بات نہیں اس کا پاکستان میں بہت اچھا علاج موجود ہے۔ پاکستان کے ڈاکٹروںکی صلاحیتوں کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جاتا ہے۔ وزیر اعظم سے درخواست کروں گا کہ وہ پتھری کا علاج پاکستان میں ہی کرائیں اور دوسرے لوگوں کیلئے مثال قائم کریں۔

 

شیئر: