وزارت سیاحت کی تفتیشی ٹیموں نے کورونا ایس اوپیز پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے فرنشڈ اپارٹمنٹس اور سیاحتی مقامات کے دورے شروع کردیئےہیں۔
سبق نیوز کے مطابق مملکت میں رواں ہفتے کے دوران کورونا کیسز میں ہونے والے اضافے کے باعث وزارت صحت نے احتیاطی تدابیر کے تحت ضوابط پرعمل درآمد کرنے کے احکامات صادر کیے ہیں۔
اس ضمن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ مختلف شعبوں کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے کارکنوں اور صارفین کو ایس اوپیز پرعمل کرنے کی تلقین کریں۔
کورونا ضوابط پرعمل درآمد کویقینی بنانے کے لیے وزارت سیاحت کی جانب سے بھی مملکت کے تمام ریجنز میں تفتیشی ٹیموں کو فعال کیا جا چکا ہے۔
وزارت سیاحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مملکت کے سیاحتی مقامات پران دنوں مقامی سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔
کورونا ایس اوپیز پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے فرنشڈ اپارٹمنٹس اور ہوٹلز کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ انکے کارکن ماسک کی پابندی کریں اور سماجی فاصلے کے اصول پرعمل درآمد کویقینی بنایاجائے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب میں سیاحت کب بحال ہوگی؟Node ID: 482681