Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کفیل کی منظوری کے بغیر4لاکھ80ہزار کارکنوں کا نقل کفالہ ہوا

ریاض: وزارت محنت نے گزشتہ سال کفیل سے منظوری لئے بغیر 4لاکھ80ہزار غیرملکیوں کا نقل کفالہ کیا۔ وزارت نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2015کے مقابلے میں 2016کے دوران نقل کفالہ لینے والے کارکنوں کی تعداد21فیصد کم ہوئی ہے۔ اس عرصے کے دوران 170غیر ملکی کارکنوں کے پیشے تبدیل کئے گئے ہیں۔ 2015کے مقابلے میں 2016کے دوران پیشوں کی تبدیلی کی شرح میں بھی 26فیصد کمی ہوئی ہے۔ وزارت محنت کے ذرائع نے المدینہ اخبار کو بتایا کہ لیبر قوانین کے مطابق جو کفیل اپنے مکفول کو 3ماہ تک تنخواہ نہیں دے گا یا اقامہ تجدید کروانے میں ٹال مٹول کرے گا اس کے مکفول کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ کفیل کی منظوری لئے بغیر اپنا تنازل کرواسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کفیل کی اجازت کے بغیر مکفول کا تنازل کروانا خلاف ورزی کے مرتکب کفیلوں کے لئے سزا کے مترادف ہے۔ ذرائع نے واضح کیا ہے کہ مکفول کی 3ماہ تک تنخواہ روکنے کی اجازت کسی طور پر نہیں دی جاسکتی ۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو لیبر قوانین کے مطابق سزا دی جائے گی۔
 

شیئر: