جدہ: نئے گیس سلینڈر پر 10ریال کا مطالبہ
جدہ: جدہ میں گیس سلینڈر فروخت کرنے والی دکانوں میں کام کرنے والے کارکن نئے اور صاف ستھرے سلینڈر پر 10ریال اضافی مانگ رہے ہیں۔جدہ کے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے متعلقہ ادارے سے شکایت کی ہے کہ گیس سلینڈر کی دکانوں کے کارکن گاہکوں کو پرانے سلینڈر دیتے ہیں۔ جب ان سے نئے یا صاف ستھرے سلینڈر کا مطالبہ کیا جاتا ہے تو وہ 10ریال اضافی مانگتے ہیں۔ صارفین کا کہناہے کہ گیس سلینڈر فروخت کرنے والی دکانوں کو پابند کیا جائے کہ وہ نئے اور صاف ستھرے سلینڈر سپلائی کریں۔ پرانے اور بوسیدہ قسم کے سلینڈر سلامتی کے لئے بھی خطرہ ہوسکتے ہیں۔