Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں سونے کی قیمت میں 100 روپے کمی

ایک تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 26 ہزار 150روپے پر پہنچ گئی ہے۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں جمعرات کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک سو روپےکمی کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 26 ہزار 150روپے پر پہنچ گئی ہے۔
اس طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار ایک سو 53 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونےکی فی اونس قیمت 19ڈالر کم ہوکر1801 ڈالرہوگئی ہے۔ 

شیئر: