زبردست برفانی طوفان کے بعد واشنگٹن میں سعودی سفارتخانہ بند
سفارتخانہ پیر سے معمول کے مطابق کام کرنا شروع کردے گا- (فوٹو اخبار چوبیس)
امریکہ کی متعدد ریاستوں میں خراب موسمی حالات کے باعث واشنگٹن میں سعودی سفارتخانہ بند کردیا گیا-
اخبار 24 کے مطابق سعودی سفارتخانے نے امریکہ میں مقیم سعودی شہریوں کو ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے اطلاع دی ہے کہ برفانی طوفان کی وجہ سے جمعے کو سفارتخانہ بند رہے گا اور پیر سے معمول کے مطابق کام کرنا شروع کردے گا-
سعودی سفارتخانے نے واشنگٹن، ورجینیا اور میری لینڈ میں سکونت پذیر سعودیوں سے کہا ہے کہ وہ مقامی حکام کی ہدایات کی پابندی کریں- احتیاطی تدابیر اختیار کریں- ہنگامی صورتحال پیش آنے پر سفارتخانے سے مدد طلب کرسکتے ہیں-
سفارتخانے نے رابطے کے لیے سپیشل نمبر بھی جاری کردیے ہیں-
دو روز سے واشنگٹن میں زبردست برفانی طوفان آیا ہوا ہے جس سے پہاڑی درے اور متعدد راستے بند ہوچکے ہیں- برفباری زبردست ہے- واشنگٹن میں وزارت ٹرانسپورٹ نے بیان جاری کرکے اطمینان دلایا ہے کہ وہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اپ ڈیٹ دیتی رہے گی-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں