بنگلہ دیش میں سعودی سفارتخا نہ لاک ڈاون کے دوران پیر سے بند
اس دوران ہنگامی اورضروری امور ہی انجام دیے جائیں گے۔(فوٹو عاجل)
بنگلہ دیش میں سعودی سفارتخا نہ لاک ڈاون کے دوران پیر سے بند رہے گا۔
عاجل ویب کے مطابق سعودی سفارتخانے نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’بنگلہ دیشی حکومت نے پیر 28 جون سے پورے ملک میں لاک ڈاون لگا دیا ہے۔ اس دوران ہنگامی اورضروری امور ہی انجام دیے جائیں گے‘۔
سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ’بنگلہ دیشی حکومت نے لاک ڈاون کا فیصلہ کورونا کیسزبڑھ جانے کے پیش نظر کیا گیا ہے‘۔
بیان میں کہا گیا’ جب تک بنگلہ دیش میں لاک ڈاون رہے گا، سفارتخانہ بھی بند رہے گا‘۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کی نئی قسم ’ڈیلٹا پلس‘کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد حکومت نے لاک ڈاؤن لگانے کا اعلان کیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیر کے دن سے تمام سرکاری اور نجی دفاتر ایک ہفتے کے لیے بند کر دیے جائیں گے جبکہ ٹرانسپورٹ کا استعمال صرف طبی حالات میں کیا جائے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ہنگامی صورتحال کے علاوہ کسی شہری کو بھی گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
سترہ کروڑ کی آبادی والے ملک بنگلہ دیش میں مئی کے وسط سے کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔