Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرنسی نوٹوں کو جعلسازی سے بچانے کےلئے اقدامات

نئی دہلی .....حکومت نے ہر 3، 4سال بعد 500اور 2ہزار کے کرنسی نوٹوں کو جعلسازی سے بچانے کیلئے مختلف سیکیورٹی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پچھلے 4مہینوں میں بڑے نوٹوں کی بندش کے بعد جعلی ہندوستانی کرنسی کی بڑی تعداد پر حکام نے قبضہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ اور وزارت داخلہ کے سینیئر حکام کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں اس معاملے پر خصوصی غور کیا گیا۔ وزارت داخلہ کے حکام نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک ہر 3،4سال بعد اپنے کرنسی نوٹس میں سیکیورٹی کیلئے لگائے گئے فیچرز تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ہمیں بھی چاہئے اس پر عمل کریں۔ بڑے نوٹوں کے ڈیزائن کی تبدیلی بھی ضروری ہوچکی ہے۔حکومت نے 500اور ہزار کے جو نئے نوٹ جاری کئے ہیں اس میں کوئی اضافی سیکیورٹی کا اقدام نہیں کیا گیا تھا۔ گزشتہ چند ماہ میں جو جعلی نوٹ پکڑے گئے ہیں ان کے معائنے سے پتہ چلتا ہے کہ 2ہزار روپے کے نئے کرنسی نوٹس میں 17میں سے 11سیکیورٹی فیچرز چرا لئے گئے تھے۔

شیئر: