Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 2021 کے عرب دنیا کے قد آور رہنما قرار

ولی عہد نے 36.7 فیصد ووٹ حاصل کیے- (فوٹو عکاظ)
1.94 ملین عربوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو 2021 میں عرب دنیا کا سب سے قد آور رہنما تسلیم کرلیا-
روس کے معروف نیوز چینل ’آر ٹی عربک‘ نے خصوصی سروے کا اہتمام کرکے صارفین سے استفسار کیا تھا کہ ان کی نظر میں 2021 میں سب سے قد آور عرب رہنما کون ہیں؟
سروے کا آغاز  16 دسمبر 2021 کو کیا گیا تھا اور 9 جنوری  2022 نصف شب تک سلسلہ جاری رہا-
سروے میں 53 لاکھ 20 ہزار 927 افراد نے حصہ لیا- ان میں سے 19 لاکھ 47 ہزار 362  نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حق میں ووٹ دیا جو کل رائے دہندگان کا 36.7 فیصد ہے-
اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ الثانی کو 13 لاکھ 87 ہزار 643  ووٹ ملے- وہ تیسرے نمبر پر رہے- انہوں نے مجموعی طور پر 26.1 فیصد  ووٹ حاصل کیے-
عراق کے مذہبی پیشوا مقتدی الصدر کو 88 ہزار 69  ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے- مراکش کے شاہ محمد السادس پانچویں، الجزائر کے عبدالمجید تبون چھٹے، حزب اللہ کے حسن نصر اللہ ساتویں، مصر کے عبدالفتاح السیسی آٹھویں، شام کے بشار الاسد نویں اور سوڈان کے عبدالفتاح البرھان دسویں نمبر پر آئے-
آرٹی کے سروے میں دیگر عرب رہنماؤں کے حوالے سے بھی اظہار رائے کیا گیا ان میں ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید، دبئی کے محمد بن راشد آل مکتوم، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، بحرینی فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ، امیر کویت نواف الاحمد الجابر الصباح، سلطنت عمان کے فرمانروا ھیثم بن طارق، تیونس کے صدر قیس سعید، تیونس کی وزیراعظم نجلا بودن، فلسطینی صدر محمود عباس، لبنانی صدر میشال عون، عراقی صدر برھم صالح، عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی، یمنی صدر عبدربہ منصور ھادی، لیبیا کی قومی فوج کے کمانڈر جنرل فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر، لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ اور لیبیا کی وزیر خارجہ نجلا المنقوش وغیرہ کے نام بھی شامل ہیں- 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: