پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں منگل کے روز 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کی کمی کے بعد 1 لاکھ 26 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 171 روپے کی کمی ہوئی ہے اور اس کی نئی قیمت 1 لاکھ 8 ہزار 25 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قدر میں سات ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت 1 ہزار 807 روپے ہے۔