Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی میں اینٹی رومیو اسکواڈ کیلئے رہنما اصول جاری

لکھنؤ- - - - - اینٹی رومیوا سکواڈ کیلئے یوپی پولیس کے ڈائریکٹر جاوید احمد کی جانب سے کچھ نئے قوانین بنائے گئے ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ پھنسے ’رومیو‘ کو گنجا نہ کیا جائے۔ ان کے منہ پر سیاہی نہ پوتی جائے اور نہ ہی مرغا بنانے کی سزا دی جائے۔ ساتھ ہی ذات، عقیدہ یا ایمان کے نام پر بھی امتیازی سلوک نہ کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کہیں پر بھی بیٹھے جوڑے سے شناختی کارڈ کا مطالبہ نہیں کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ کہا گیا ہے کہ کسی بھی طرح کی پرائیویٹ تنظیم کی طرف سے جوڑے یا پھر عام لوگوں کو پریشان نہ کیا جائے ۔ جن لوگوں کو اینٹی رومیو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ان کو اپنے سینیئر کو پورے دن کی رپورٹ دینی ہوگی۔ اسکے ساتھ کچھ ایسی جگہ طے کی گئی ہیں جہاں پر اینٹی رومیو اسکواڈ نہیں جائے گا۔ اس کے علاوہ جاوید احمد نے اسکواڈ کے لوگوں کو اسکول و کالج کے ٹیچرز کے رابطے میں رہنے کیلئے بھی کہا ہے۔دراصل گزشتہ2ہفتوں میں کافی جگہ سے ایسی تصاویر آئی ہیں جس سے اینٹی رومیو اسکواڈ نے کئی لوگوں کومرغا بنا رکھا تھا یا پھر وہ کان پکڑ کے کھڑے تھے۔ کئی جگہ پر اٹھک بیٹھک بھی لگوائے گئے تھے لیکن اب یہ سب بین کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ لڑکیوں،خواتین کو محفوظ ماحول دینے کا وعدہ کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی نے یوپی انتخابات 2017 کیلئے اپنے منشور میں اینٹی رومیو اسکواڈبنانے کی بات کی تھی۔

شیئر: