کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام تقریب
ریاض(ذکاء اللہ محسن)جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ریاض کے زہر اہتمام اشفاق مجید وانی اور حضرت بل کی یاد میں تقریب کا انعقاد ہوا۔ لبریشن فرنٹ اے بی وی راک اورا سکان ۱ یونٹ کے عہدے دران نے شرکت کی۔ ا سٹیج سیکٹریری کے فرائض انجئینر عامر چشتی نے ادا کئے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت شہزاد کشمیری نے حاصل کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی بشارت کشمیری جبکہ اعزازی مہمان مشکور حسین تھے۔ خواجہ منظور احمد نے، سردار سلیم جان آفتاب، نوید اجمل اور ولید عبداللہ نےخطاب کرتے ہوئےشہدائ کشمیر کوخراج تحسین پیش کیا ۔