Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

5 سے 11 سال تک کی عمر کے بچوں کے ویکسین کی دستیابی

’مذکورہ عمر کے بچوں کے لیے ویکسین کے لیے وقت توکلنا اور صحتی ایپ کے ذریعہ لیا جاسکتا ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت صحت نے کہا ہے کہ 5 سال سے 11 سال تک کی عمر کے بچوں کے لیے ویکسین دستیاب ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ عمر کے بچوں کے لیے ویکسین کے لیے وقت توکلنا اور صحتی ایپ کے ذریعہ لیا جاسکتا ہے‘۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ عمر کے عام بچوں کے لیے اب وقت لیا جا سکتا ہے جبکہ اس سے پہلے ان بچوں کو ویکسین لگائی جارہی تھی جو وائرس کے زیادہ شکار ہوسکتے ہیں‘۔
’اب دوسرے مرحلے کا آغاز ہوچکا ہے جس میں والدین کو ہدایت کی جاتی ہے وہ اپنے بچوں کے لیے پہلی فرصت میں وقت لیں‘۔

شیئر: