سعودی وزارت صحت کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے ہفتہ وار پریس کانفرنس کل بروز اتوارمنعقد کی جائے گی۔
ہفتہ وارپریس کانفرنس میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی کورونا کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال کے علاوہ اس مرض سے بچاؤ اور حفاظت کے لیے دی جانے والی ویکسین کے بارے میں بھی تفصیلی طورپرآگاہ کریں گے۔
ترجمان صحت کورونا کے اعداد وشمار کے علاوہ کورونا کے بارے میں دریافت کیے جانے والے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیں گے