پاکستان میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں پچاس روپے کا معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت حالیہ اضافے کے بعد ایک لاکھ 25 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔
جبکہ دس گرام سونے کی قدر 42 روپے کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 7 ہزار 338 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 3 ڈالر اضافے کے بعد ایک ہزار 822 ڈالرز فی اونس ہوگئی ہے۔