نادرا سروسز، ایس او پیز کی نگرانی کے لیے دورے، جاپانی سفیر کے رقص سمیت گذشتہ ہفتے کی ویڈیوز
جمعرات 20 جنوری 2022 0:03
صحت عامہ کے تحفظ اور ایس او پیز کی نگرانی کےلیے دورے:مدینہ منورہ میونسپلٹی نے صحت عامہ کے تحفظ اور ایس او پیز کی نگرانی کےلیے تفتیشی دورے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
سعودی عرب میں قائداعظم اور علامہ اقبال کے نام سے منسوب شاہراہیں:سعودی عرب میں بانی پاکستان قائداعظم اور مفکر پاکستان علامہ اقبال کے نام سے منسوب شاہراہوں کا تو بہت سوں کو علم ہو گا، مگر کچھ اور شاہراہیں بھی ایسی ہیں جن کا تعلق پاکستان سے ہے۔جانیں اردو نیوز کی پوڈ کاسٹ میں
سعودی عرب کی کھجور تہذیب و ثقافت کی عکاس:کھجور سعودی عرب کی پیداوار ہی نہیں بلکہ تہذیب و ثقافت کی عکاسی کرتی ہے ۔ یہ عربوں کی شناخت اور مہمان نوازی کی علامت بھی ہے ۔
قریہ زمان آمد پر جاپانی سفیر کا سعودی رقص:سعودی عرب میں متعین جاپانی سفیر فومیو ایوای نے سعودی لباس پہن کر ’قریہ زمان‘کا دورہ کیا اور عوامی رقص میں حصہ لیا۔
ویڈیو:سعودی عرب میں نادرا کی سروسز کیا ہیں؟'شناختی کارڈ میں ایک دفعہ نام تبدیل کرانے کے بعد دوبارہ ممکن نہیں'۔سعودی عرب میں نادرا کی مہیا کردہ سروسز کیا ہیں؟
تبوک میں برفباری کا سلسلہ جاری، سردی کی شدت میں مزید اضافہ:تبوک کے جنوب میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ جہاں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے کے اختتام پر سال کے سرد ترین دن ہوں گے۔
ڈاکار ریلی:موٹر سائیکل سوار ریت کے ٹیلوں میں:ڈاکار ریلی 2022 میں شریک موٹر سائیکل سوار ریت کے ٹیلے عبور کررہے ہیں ۔ یہ ریلی 14 جنوری تک جاری رہے گی ۔