Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا سے بچاؤ کے لیے وزارت صحت کی 7 احتیاطی تدابیر

کورونا ویکسین لگوانے میں تاخیر سے کام نہ لیا جائے- (فوٹو عاجل)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کےلیے 7 احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا ہر ایک کے لیے ضروری ہے۔ 
عاجل نیوز نے وزارت صحت کے ٹوئٹرپرجاری احتیاطی تدابیرکے حوالے سے کہا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ ضوابط پرعمل کرنے سے اس مہلک وائرس سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ 
احتیاطی تدابیر کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے منہ اورناک کو ڈھانپ کررکھا جائے۔ عوامی بند مقامات پرجہاں تازہ ہوا کا گز نہ ہو وہاں ماسک کا لازمی استعمال کریں۔ 
ازدحام والے مقامات سے گریز کریں۔ عوامی مقامات پرسامنے والے فرد سے کم از کم ایک سے ڈیڑھ میٹرکا فاصلہ رکھیں۔ مصافحہ اور معانقہ کرنے سے گریز کریں۔ 
گھریا دفتر سے باہر ہونے کی صورت میں ہاتھوں کو سینیٹائزکرتے رہیں۔ گھرآتے ہی سب سے پہلے ہاتھوں کو اچھے جراثیم کش صابن سے دھوئیں۔ 
گھرمیں تازہ ہوا کی آمد ورفت کا مناسب انتظام کریں تاکہ گھرمیں تازہ ہوا آسکے ۔ ہوا کی کراسنگ سے جراثیم اور دیگر بیکٹریا نکل جاتے ہیں۔ 
ازدحام والے مقامات پرجانے سے گریز کریں۔ کورونا ویکسین لگوانے میں تاخیر سے کام نہ لیا جائے۔ 
واضح رہے وزارت صحت کی جانب سے کورونا سے بچاؤ کےلیے سعودی شہریوں اورغیرملکیوں کو مفت کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے۔ اس ضمن میں تمام شہروں اور ریجنزمیں ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں جانے کے لیے ’توکلنا‘ یا ’صحتی‘ ایپ پر وقت حاصل کرنا ضروری ہے۔ 
اپائنٹمنٹ کے حوالے سے وزارت صحت کا کہنا تھا کہ پیشگی وقت لینے کا بنیادی مقصد ویکسینیشن سینٹر میں ازحادم ہونے سے لوگوں کو بچانا ہے- علاوہ ازیں ویکسین لگوانے والوں کی بھی سہولت ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: