Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آر سی اے ٹورنامنٹ :فالکنز اور ریاض بلوز میں مقابلہ ہو گا

فائنل میں پہنچنے والی ٹیم فالکنز کرکٹ کلب کے کھلاڑی میچ سے پہلے روایتی گروپ فوٹو بنوا رہے ہیں۔
وائٹ اسٹار کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں کا گروپ فوٹو
فرحان مشتاق، سید زین اور قاسم مشتاق اپنی اپنی لیگز کے سیمی فائنلز میں مین آف دی میچ قرار پائے،حریمالہ ، حایر اور درعیہ لیگزمیںسیمی فائنلزکے میچز کھیلے گئے
ناصر عباسی ۔ ۔ ریاض
ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن(آر سی اے) کے زیرِ اہتمام امیر عبدالعزیز بن ناصر کرکٹ ٹورنامنٹ میںحریمالہ ، حایر اور درعیہ لیگزمیںسیمی فائنلزکے میچز کھیلے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ،حریمالہ لیگ کے پہلے سیمی فائنل میں،فالکنز سی سی کی ٹیم نے الحربی سی سی کو8وکٹوں سے شکست دی۔الحربی سی سی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے9وکٹوں کے نقصان پر182 رنز کا ہدف دیاجس میںزاہدنے49 اور شاہد نے46 رنز اسکور کئے۔عتیق نے 4 جبکہ سراج اور فرحان مشتاق نے2،2کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ جواب میںفالکنز سی سی کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 17.5 اوورز میں حاصل کر لیا جس میںفرخ سعید90اورفرحان مشتاق 82 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ حسن نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا ۔ فرحان مشتاق کومین آف دی میچ قرار دیا گیا۔دوسرے سیمی فائنل میں،ریاض بلوزکی ٹیم نے روڈ ایکو اسٹیلنز کے خلاف ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ روڈ ایکو اسٹیلنز نے 175 رنز کا ہدف دیا۔جواب میں ، ریاض بلوزنے میچ آخری اوور میں جیت لیا۔
حائر لیگ کے پہلے سیمی فائنل میں،راوی سی سی کی ٹیم نے کشمیرالیون کے خلاف7 رنزسے کامیابی حاصل کی۔راوی سی سی نے 6 وکٹوں کے نقصان پر197 رنز کا ہدف مرتب کیاجس میںشہباز 40 اور ضیاء32 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ شوکت اور ماجد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میں کشمیر الیون 8 وکٹوں کے نقصان پر190 رنز بنا پائی جس میںماجدنے 85 اور اظہرنے 34 رنز اسکور کئے۔ سید زین نے 5 جبکہ عثمان نے2 وکٹیں اپنے نام کیں۔سید زین مین آف دی میچ قرار پائے۔ دوسرے سیمی فائنل میں،وائٹ اسٹارسی سی نے انڈین اسٹرائیکرز کو91 رنز سے مات دی ۔ وائٹ اسٹارسی سی نے6وکٹوں کے نقصان پر254رنزکا ہد ف دیاجس میںقاسم مشتاق نے 113 رنز کی لاجواب اننگز کھیلی جبکہ عدیل اور نعیم نے بالترتیب 27 اور 26 رنز بنائے ۔254 رنز کے تعاقب میں،انڈین اسٹرائیکرز 163 رنز پر ڈھیر ہو گئی جس میں عرفان ساگر نے 4، قاسم مشتاق نے ایک جبکہ آصف اور نعیم نے 2،2کھلا ڑیوں کوآﺅٹ کیا ۔ قاسم مشتاق کومین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
درعیہ لیگ کے پہلے سیمی فائنل میں،کنگ لائنزالیون کی ٹیم نے چارسدہ کنگز کے خلاف8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔چارسدہ کنگزکی ٹیم 98 رنز پر آل آﺅٹ ہو گئی جس میںجیول نے 3 جبکہ جہانگیر اور جونی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کنگ لائنز الیون نے مطلوبہ ہدف 13 اوورز میں حاصل کر لیا جس میں شکیل 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔دوسرے سیمی فائنل میں،پی ٹی آئی ٹائیگرز نے پاک اسٹیلنزکو 5 وکٹوں سے شکست دی۔پاک اسٹیلنزنے167 رنز کا ہد ف دیا ۔ جواب میں پی ٹی آئی ٹائیگرزنے مطلوبہ ہدف 16.4 اوورز میں حاصل کر لیا ۔ 
٭٭٭٭٭٭

شیئر: