Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طریف مملکت کا سرد ترین شہر

طریف میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 6 ڈگری نیچے ہے- (فوٹو الاخباریہ)
موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی نے کہا ہے کہ 30 سالہ ریکارڈ کے مطابق سعودی عرب کا سرد ترین شہر طریف ہے-
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے القحطانی نے کہا کہ رواں موسم سرما کے دوران طریف مملکت کے سرد ترین شہر کے طور پرسامنے آیا ہے جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 6 ڈگری نیچے ہے- گزشتہ 30 برس کے دوران موسم کا ریکارڈ بتاتا ہے کہ طریف میں ہمیشہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گیا ہے-
القحطانی نے توجہ دلائی کہ طریف کے علاوہ مملکت کے اور بھی کئی شہر ہیں جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہے- ان میں سے حائل شہر کا ریکارڈ یہ ہے کہ وہاں  2010 میں درجہ حرارت منفی 10 سینٹی ریکارڈ کیا گیا تھا- بریدہ میں منفی 7 سینٹی گریڈ ریکارڈ پر آیا تھا-
القحطانی نے کہا کہ ابھی ہم موسم سرما کے ابتدائی حصے میں ہیں- آئندہ دنوں میں درجہ حرارت مزید کم ہوگا- مملکت کے بہت سارے علاقوں میں منفی درجہ حرارت ریکارڈ پر آئے گا- مملکت کے شمالی علاقوں  میں برفباری ہوتی رہے گی- ممکن ہے حائل بھی برفباری کی زد میں آجائے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: