Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرملکی مہم جوکا تبوک کے برفانی علاقے کا سفر

سفر کا عنوان ’عجائبات کی سرزمین میں موسم سرما کے اتار چڑھاؤ سے رونما ہونے والے حالات کی تلاش‘ رکھا (فوٹو، ٹوئٹر)
مملکت میں مقیم ایک غیرملکی مہم جو نے برفباری کے ماحول میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ جنوبی تبوک کا سفر کرکے نئی دنیا دریافت کرنے کی کوشش کی-
 اپنے سفر کا عنوان ’عجائبات کی سرزمین میں موسم سرما کے اتار چڑھاؤ سے رونما ہونے والے حالات کی تلاش‘ رکھا- 

ریجن کے خوبصورت مناظرکی وڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی(فوٹو، ٹوئٹر)

اخبار  24 کے مطابق غیرملکی مہم جو نے جنوبی تبوک کی سیر کی وڈیو روزانہ کی بنیاد پر جاری کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے- 
غیرملکی مہم جو جنوبی تبوک کے کوہستانی علاقے میں فوروہیل گاڑی سے سفر کررہا تھا- اس نے کوہستانی دروں سے گزرتے ہوئے اپنے سفر کی وڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو برف باری کے خوبصورت مناظرپر مشتمل ہے- 
غیرملکی مہم جو اور اس کی بیوی اور پانچ سالہ بیٹے نے جنوبی تبوک کے ایک علاقے میں خیمہ نصب کیا جہاں پوری فیملی نے شدید برفباری کے عالم میں رات گزاری-

مہم جو نے رات اہل خانہ کے ہمراہ صحرا میں بسرکی(فوٹو، ٹوئٹر)

 آدھی رات کے بعد صحرا کے درمیان نصب کردہ خیمے میں غیرملکی مہم جو برفباری کا انتظار کرتا ہوا نظر آرہا ہے- اسے یقین تھا کہ اگلے روز شام 6 بجے روانگی کے وقت برفباری کا منظر دیکھنے کو ملے گا- 
غیرملکی کے اہل خانہ نے برفباری کے دلکش مناظر دیکھے تو خوشی کی کوئی انتہا نہ رہی- انہوں نے اس کی فوٹو گرافی کی- اپنے ملنے والوں کو تصاویر اور وڈیوز کے ذریعے خیمے کے اردگرد پورے علاقے میں رات کو 9 بجے برفباری کے مناظر دکھائے- انہوں نے اگلے دن صبح کے وقت برفباری میں کمی کے مناظر بھی دوست احباب کے ساتھ شیئر کیے- 

شیئر: