وزارت صحت نے کورونا کے 4 ہزار 7 سو مریضوں کی تصدیق کردی
جمعرات 27 جنوری 2022 12:37
’کورونا کے باعث دو مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 825 کی حالت نازک ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت نے آج جمعرات کو کورونا کے 4 ہزار 7 سو 38 نئے کیسز کی تصدیق کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 670997 ہوگئی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز 4 ہزار 9 سو 73 مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ کل تعداد 622087 ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’کورونا کے باعث دو مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 825 کی حالت نازک ہے‘۔
’کورونا کے باعث ہلاک ہونے والے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 8929 ہوگئی ہے‘۔