Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی پی آئی اے کے ڈائریکٹر ارشد ملک سے ملاقات

سعودی سفارتخانے کی ٹویٹ کے مطابق ’ملاقات کے دوران خوشگوار گفتگو اور مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‘ (فوٹو: سعودی سفارتخانہ)
پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ڈائریکٹر ارشد ملک سے ملاقات کی ہے۔
اسلام آباد میں جمعرات کو ہوئے اس ملاقات کے دوران سعودی سفیر اور پی آئی اے کے ڈائریکٹر کے درمیان دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
اسلام آباد میں قائم سعودی سفارتخانے کی ٹویٹ کے مطابق ’ملاقات کے دوران خوشگوار گفتگو اور مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‘
پاکستان میں تعینات سعودی سفیر اعلیٰ پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں۔

شیئر: