Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جانوروں اور کھلونوں کو اپنا نام دینے والے بچے ذہین

شکاگو.... بچوں کی ذہانت اور سمجھ بوجھ کے حوالے سے جاری ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق ایسے بچے نسبتاً زیادہ ذہین ہوتے ہیں جو اپنے پالتو جانوروں یا گاڑیوں اورکھلونو ں کو نام دیتے ہیں اور اسی نام سے انہیں پکارتے ہیں۔ مگر یہ عجیب صورتحال ہے کہ جب ان بچوں کے والدین یا بزرگ انہیں کھلونوں ، گاڑیوں یا پالتو جانوروں سے باتیں کرتے دیکھتے ہیں تو کچھ الجھن محسوس کرتے ہیں اور شاید یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح بچوں کی سوجھ بوجھ خراب ہوسکتی ہے جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ تازہ ترین تحقیق کے مطابق جانور یا کسی چیز سے بات کرنا بھی انسانی ذہانت کی ایک شکل ہے۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ لوگوں یا بالخصوص بچوں کا کسی چیز یا جانور سے بات کرنے کا تعلق انکی عمرانی سمجھ بوجھ سے ہے کیونکہ نام دینے سے انکی چیز منفرد ہوجاتی ہے یعنی گاڑی ہر گاڑی ہوسکتی ہے، بلی ہر بلی ہوسکتی ہے مگر ان کو کوئی نام دیدیا جائے تو وہی نام خاص بلی یا گاڑی کیلئے ہوتا ہے اور یہ خصوصیت انہیں دوسرے جانوروں اور چیزوں سے نمایاں اور ممتاز کرتی ہے۔تحقیق میںیہ بات سامنے آئی کہ بہت سے لوگوں کو مختلف چیزو ں میں اپنی جان پہچان کی مختلف شکلیں نظرآتی ہیں جبکہ ایسا کچھ نہیں ہوتا۔ انکا ذہن انہیں ایک خاص رخ پر چلاتا ہے اور طرح طرح کی شکلیں دکھاتا ہے۔

شیئر: