گوادر میں کرکٹ سٹیڈیم کے بعد فٹ بال سٹیڈیم کی خوبصورتی نے بھی لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے ۔ ساحل سمندر سے کچھ فاصلے پر کوہ باطل کے دامن میں بنے فٹ بال کے میدان کی خوبصورتی کی سوشل میڈیا پر صارفین نے تعریف کی ہے۔
گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مجیب الرحمان قمبرانی نے اردو نیوز کو بتایا کہ ایک لاکھ 38 ہزار مربع فٹ رقبے پر پھیلے اس پرانے فٹ بال سٹیڈیم کی گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نئے سرے سے تزئین و آرائش کی ہے ۔ پہلے یہ کھنڈرات کا منظر پیش کررہا تھا اور یہاں کوئی سبزہ نہیں تھا اور کھلاڑی مٹی کے اس میدان میں کھیلتے تھے۔
مزید پڑھیں
-
گوادر کرکٹ سٹیڈیم میں اہل شوبز و سیاست کا میچ علی سدپارہ کے نامNode ID: 542401
-
گوادر: ’امید ہے ایک دن انگلینڈ کی ٹیم یہاں کھیلے‘Node ID: 542461