Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوورسیز کی ضرورت، کابینہ سے کون کب مستعفی، نیا لاہور اور عوام کی ہچکچاہٹ سمیت پاکستان سے گذشتہ ہفتہ کی بڑی خبریں

کوئٹہ ایئرپورٹ پر تعمیراتی کام بھی فلائٹس میں کمی کی ایک وجہ بتائی جاتی ہے۔ (فائل فوٹو: اے پی پی)
اوورسیز کی ضرورت،  کابینہ سے کون کب مستعفی، نیا لاہور اور عوام کی ہچکچاہٹ پاکستان سے گذشتہ ہفتے کی بڑی خبریں رہیں۔
انرون ملک سفر مہنگا ہونے کا تذکرہ نمایاں رہا تو پاکستان میں بڑھتی کرپشن سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ بھی دیگر خبروں میں نمایاں رہی۔
کوئٹہ سے اندرون ملک فضائی سفر مہنگا کیوں ہوتا جا رہا ہے؟

کوئٹہ سے اسلام آباد، کراچی اور لاہور تک فضائی سفر باقی شہروں کی نسبت گزشتہ تین ماہ کے دوران مہنگا ہوا ہے۔ قومی اور نجی ایئر لائنز نے کرایوں میں 50 فیصد تک اضافہ کیا ہے۔
فضائی سفر کے بڑھتے کرایوں کے خلاف بلوچستان میں ارکان اسمبلی نے آواز اٹھائی ہے اور قرارداد کے ذریعے وفاقی حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی نئی رینکنگ،پاکستان کا کرپشن میں 41واں نمبر

دنیا بھر میں کرپشن کی رینکنگ کرنے والے ادارے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان کو اپنے سالانہ ’کرپشن پرسیپشن انڈیکس‘ میں دنیا کا 41واں کرپٹ ملک قرار دیا ہے۔
منگل کو شائع ہونے والی رپورٹ میں انڈیکس کے مطابق دنیا کے 180 ممالک میں کرپشن کے حوالے سے پاکستان کا 41 واں نمبر ہے۔ گذشتہ برس انڈیکس میں پاکستان کا نمبر 57واں تھا اور اس سال جنوبی ایشیائی ملک 16 درجے تنزلی کے بعد 41ویں نمبر پر آگیا ہے۔

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

وزیراعظم عمران خان کی کابینہ سے کون کب مستعفی ہوا؟

وزیراعظم عمران خان نے جب اقتدار سنبھالا تو ان کی کابینہ کے ارکان کی تعداد 21 تھی۔ جو اب بڑھتے بڑھتے نصف سینچری مکمل کر چکی ہے۔ اب تک ابتدائی کابینہ کے دو تہائی ارکان مستعفی ہوئے یا انھیں کابینہ سے نکالا جا چکا ہے جن میں سے کچھ کو دوبارہ کابینہ کا حصہ بھی بنا دیا گیا۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں

’اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاری کریں تو آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے‘

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فوجداری مقدمات میں اصلاحات کی بدولت جائیداد میں خواتین کو حصہ ملنا یقینی ہو جائے گا۔
بدھ کو اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت نے اصلاحات پیش کر دی ہیں اب عدلیہ اور وکلا نے ان پر عمل درآمد انہوں نے کروانا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کا خیال ہے کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر ملک ترقی کر سکتا ہے تو وہ کسی فینٹیسی ورلڈ میں تو ہو سکتا ہے، حقیقت میں نہیں۔

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

حکومت کو ’نیا لاہور‘ بسانے کے منصوبے میں ناکامی کیوں ہوئی؟

تحریک انصاف کا اب تک کا سب سے بڑا اقتصادی منصوبہ ریور راوی پراجیکٹ غیر قانونی قرار دیتے ہوئے عدالت نے مکمل بند کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔  
اس منصوبے کا سنگ بنیاد خود وزیر اعظم عمران خان نے رکھا تھا اور ان کے ہر دورہ لاہور میں ان کو منصوبے کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا جاتا تھا۔  

خبر کی تفصیل

نور مقدم کیس، ملزمان سے سوال نامے میں کیا پوچھا جاتا ہے؟

اسلام آباد میں سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے قتل کے کیس کا ٹرائل اختتامی مراحل میں ہے۔ وکلا کی جرح مکمل ہونے کے بعد اب اگلے مرحلے میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 342 کے تحت ملزمان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا، جس کے لیے مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کو سوالنامہ فراہم کیا جائے گا۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں 

یورپ میں داخلے پر پابندی کب ختم ہوگی، پی آئی اے میں ملازمتیں کب آئیں گی؟

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے سربراہ ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ بہت جلد قومی ایئرلائن پر برطانیہ اور یورپ میں عائد داخلے کی پابندی ختم ہوجائے گی۔
جمعرات کے روز فیس بک لائیو میں صارفین کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ارشد ملک کا کہنا تھا کہ ’انٹرنیشنل آپریشنل سیفٹی آڈٹ‘ (آئی او سا) کی آڈٹ کمیٹی نے پی آئی اے کا آڈٹ کیا تھا اور اسے ’کلیئر‘قرار دیا تھا لیکن اس بات کو اب دو سال ہوگئے ہیں۔

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پاکستان کی سپریم کورٹ میں پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
پیر کو سپریم کورٹ میں منعقد کی گئی ایک مختصر تقریب میں چیف جسٹس گلزار احمد نے جسٹس عائشہ ملک سے حلف لیا۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں

وہیکل رجسٹریشن کے بائیو میٹرک نظام میں خرابی یا عوام کی ہچکچاہٹ؟

 صوبہ پنجاب کی حکومت کے گاڑیوں کی رجسٹریشن کے نگران ادارے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے 11جنوری سے مینوئل طریقے سے کاروں کی رجسٹریشن اور دوسروں کے نام منتقلی کے نظام کو مکمل ختم کر دیا ہے۔ جس کے بعد اب صرف اور صرف بائیومیٹرک اور ڈیجیٹل طریقے سے ہی گاڑیاں رجسٹرڈ یا دوسروں کے نام منتقل ہو رہی ہیں لیکن اس نئے نظام کے لاگو ہونے چند ہی دنوں میں ادارے کو بڑے پیمانے پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔  

مکمل خبر یہاں پڑھیں

گوادر کے فٹ بال سٹیڈیم کی خوبصورتی کے چرچے

گوادر میں کرکٹ سٹیڈیم کے بعد فٹ بال سٹیڈیم کی خوبصورتی نے بھی لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے ۔ ساحل سمندر سے کچھ فاصلے پر کوہ باطل کے دامن میں بنے فٹ بال کے میدان کی خوبصورتی کی سوشل میڈیا پر صارفین نے تعریف کی ہے ۔
گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل مجیب الرحمان قمبرانی نے اردو نیوز کو بتایا کہ ایک لاکھ 38 ہزار مربع فٹ رقبے پر پھیلے اس پرانے فٹ بال سٹیڈیم کی گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نئے سرے سے تزئین و آرائش کی ہے ۔ پہلے یہ کھنڈرات کا منظر پیش کررہا تھا اور یہاں کوئی سبزہ نہیں تھا اور کھلاڑی مٹی کے اس میدان میں کھیلتے تھے۔

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

نئے مشیر احتساب و داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق عباسی کون ہیں؟

وزیراعظم عمران خان نے سابق ڈی جی نیب بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق عباسی کو مشیر برائے احتساب تعینات کردیاہے۔ کابینہ ڈویژن نے بدھ کو ان کے تقرر کا نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔  
بریگیڈیئر مصدق عباسی کا تعلق ایبٹ آباد کی تحصیل بیروٹ سے ہے اور ان کا خاندان ایک مڈل کلاس خاندان ہے۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں

متشدد انتہا پسندی روکنے کے لیے قانون سازی کا فیصلہ

پاکستان کی وفاقی حکومت نے ملک میں متشدد انتہا پسندی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے تدارک کے لیے جلد از جلد قانون سازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لیے ملک کی نظرثانی شدہ انسداد انتہا پسندی پالیسی کے تحت خصوصی بل لایا جائے گا۔ 
اردو نیوز کو دستیاب سرکاری دستاویز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر وزارت داخلہ نے ملک میں متشدد انتہا پسندی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خاتمے کے لیے تجاویز تیار کیں۔
’باڑ اکھاڑنے کے واقعات افغانستان میں چین آف کمانڈ نہ ہونے سے پیش آئے‘

پاکستان کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے پاکستان کی سرحد پر باڑ اکھاڑنے کے حالیہ واقعات پر کہا کہ یہ افغان حکومت میں واضح ’چین آف کمانڈ‘ نہ ہونے کی وجہ سے پیش آئے ہیں۔ 
جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ یہ مسائل مقامی سطح پر پیش آئے ہیں، پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان باڑ لگانے کے فیصلے پر اعلیٰ سطح پر اتفاق رائے موجود ہے۔

خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

 

شیئر:

متعلقہ خبریں