Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی میں شامل نہیں ہورہی، چھوٹی بہو

لکھنو ...سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کی چھوٹی بہو اپرنا یادو نے ان قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے کہ وہ بی جے پی میں شامل ہوجائیں۔یہ قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئی تھیں جب انہوں نے وزیراعلیٰ یوپی آدتیہ ناتھ سے پے درپے کئی ملاقاتیں کی تھیں۔ اپرنا او رانکے شوہر پرتیک یادو نے یوگی کے وزیراعلیٰ بننے کے2 دن بعد ہی ملاقات کی تھی۔ اسکے بعد یہ جوڑا لکھنو میں گائے کو تحفظ دینے والے شیلٹر میں بھی انکے ساتھ نظر آیا تھا۔ اپرنا نے کہا کہ لوگ تو باتیں بناتے ہیں۔ اس وقت مزید باتیں بناتے ہیں جب کوئی خاتون کوئی کام کرنے کھڑی ہوتی ہے۔ یوگی سے ملاقات سے قبل نیتا جی (ملائم سنگھ یادو ) اور بھیا (اکھلیش یادو) نے یوگی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی تھی اور ان سے ملاقات کی۔ میں نے تو یوگی سے اس سے پہلے بھی ملاقات کی تھی اسلئے ملاقات کوئی نئی بات نہیں۔26سالہ اپرنا لکھنو کے کنٹونمنٹ حلقے سے سماج وادی پارٹی کی امیدوار تھیں ۔ وہ بی جے پی کی ریتا بہوگنا جوشی کے مقابلے میں ہار گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ میں تو یادو فیملی کے تنازع میں ہار گئی ورنہ جیت جاتی۔ میری نیا اس وقت ڈوبی جب ساحل سامنے تھا۔ ہمارے اپنوں نے جو چرکے لگائے ہیں وہ بڑے گہرے ہیں لیکن میں نے بھی بہوگنا کا خوب مقابلہ کیا۔ اس سیٹ پر کھڑی تھی جہاں سے سماج وادی پارٹی کبھی نہیں جیتی

شیئر: