پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں مقامی انتظامیہ کی جانب سے چوک پر لگائے گئے سکھ فوج کے ایک جرنیل ہری سنگھ نلوہ کے مجسمے کو کچھ افراد نے ہٹا دیا ہے۔
ہری سنگھ کے مجسمے کو ہٹائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں چند افراد کو رات کے وقت چوک میں لگے گھوڑے پر بیٹھے ہری سنگھ کے مجسمے کو ہٹاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
شاعر مشرق کا مجسمہ، ’اقبال کی روح کانپ گئی ہوگی‘Node ID: 537726
-
لاہور شاہی قلعہ میں نصب مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ توڑ دیا گیاNode ID: 592111
-
وہاڑی میں قائداعظم کے مجسمے پر نئی عینک لگا دی گئیNode ID: 624661
سٹی پولیس سٹیشن ہری پور کے محرر محمد کاشف نے اردو نیوز کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ’ہری سنگھ نلوہ کا مسجمہ سیاسی افراد نے لگایا تھا انہوں نے ہی ہٹایا۔‘
پولیس محرر کا اس واقعے کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ’چوک میں مجسمہ لگانے اور ہٹانے کی منظوری مقامی انتطامیہ نے دی۔ اس معاملے سے پولیس کا کوئی لینا دینا نہیں۔‘
سوشل میڈیا پر ہری سنگھ کے مجسمے کو اُتارنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے صارفین اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔
ٹوئٹر صارف بلال خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہری پور میں چوک سے ہری سنگھ نلوہ کی یادگار کو ہٹا دیا گیا ہے۔ کیا ایسا کرنے سے یہ حقیقت بدل جائے گی کہ ہری پور جنرل ہری سنگھ نلوہ نے آباد کیا تھا۔‘
#haripur #HariSinghNalwa Monument removed from main Chowk.
Will it alter the fact too? #Haripur was established by general #HariSinghNalwa @MashwaniAzhar pic.twitter.com/JysEZJA6v6— bilal khan (@bilalkh88494527) January 29, 2022
ٹوئٹر ہینڈل ریاست علی پنجابی سے پنجابی زبان میں ٹویٹ کی گئی کہ ’اگر آپ سنبھال نہیں سکتے تو ہیرو کا مجسمہ مت لگایا کریں۔ ہری پور شہر جس شخصیت کے نام پر آباد ہے انہی کا مجسمہ اتار دیا گیا۔‘
انہوں نے ہری سنگھ کے حوالے سے لکھا کہ ’ہری سنگھ نلوہ اس دھرتی کے بیٹے ہیں جنہوں نے اس دھرتی کے لیے اپنی جان دی۔‘
Agar tussi Saanb nai sakday te Hero da statue laya hi na karo
Haripur city jis de naam uttay abaad aa , usi Hero de statue nu hata ditta gia
Hari singh nalwa sadi dharti da Bahadur puttar hai jis ne isi dharti laiye Jaan ditti pic.twitter.com/tJsYpeTuLh— Riasat Ali Punjaabi (@RiasatSaani) January 29, 2022
ٹوئٹر صارف علی نے ہری سنگھ نلوہ کے مجسمے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہری سنگھ نلوہ سے منسوب ایک مجسمہ ہری پور شہر کی ثقافتی و تاریخی روایات کا امین تھا جس کو آج چند جاہل و سماج انتہا پسندوں کی ایما پر اتار لیا گیا۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’خدا کے بندو، ضلع کا نام تو پھر بھی ہری پور ہی ہے۔ یہ عمل ریاست میں عدم برداشت کے بڑھتے رویے کا عکاس ہے۔‘
@IMMahmoodKhan ہری سنگھ نلوہ سے منسوب ایک مجسمہ ہری پور شہر کی ثقافتی و تاریخی روایات کا امین تھا جسکو آج چند جاہل و سماج دشمن انتہاپسندوں کی ایماء پر اتار لیا گیا ۔اور خدا کے بندوں ضلع کا نام تو پھر بھی ہری پور ہی ہے یہ عمل ریاست میں عدم برداشت کے بڑھتے رویہ کا عکاس ہے pic.twitter.com/obiyMLhYxg
— Ali (@Ali88309552) January 29, 2022